دنیا کی سب سے بڑی سائنسی دستاویزی صحت کی ویب سائٹ آپ کے خاندان کی خوشی اور صحت کے لئے، سائنس اور ایمان کے ساتھ ہم توازن کرتے ہیں

77202012

تلسی اور ریماٹوئیڈ آرتھرائیٹس

تلسی اور ریماٹوئیڈ آرتھرائیٹس


جوڑوں کا درد سب سے تکلیف دہ دردوں میں سے ایک ہے جس کا تجربہ انسان کو اپنی زندگی کی مختلف حصوں میں ہوتا ہے خاص کر جب انسان بڑھاپے پر پہنچ جائے۔ جوڑوں کا درد عام طور پر آرتھرائیٹس کے باعث ہوتا ہے، جہاں تکلیف کی صورت چار نشانیاں ہوسکتی ہیں،جن کے نام ہیں: درد، سرخ ہونا، سوجن اور جلن۔ انتہائی صورت میں جوڑوں کی خرابی کی سخت تکلیف کے ساتھ کڑک پن اور چلنے پھرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے درد ریماٹوئیڈ آرتھرائیٹس مریض کو سونے سے، حرکت کرنے اور سفرکرنے سے روکتا ہو کیوں کہ لمبے عرصے تک درد رہنے سے انہیں کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 

یہ دیکھا گیا ہے کہ جوڑوں میں تکلیف کے عمل سے جوڑوں میں یہ علامات ہوسکتی ہیں جیساکہ سوجن، سرخ ہونا، کڑک پن، حرارت۔ یہ علامات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ سوزش کے مالیکیول کے اخراج کے سبب ہوتا ہے جو سوزش میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں جس کی وجہ ٹشو میں زخم ہے جو سوزش کے عمل کا محرک ہے۔(Baer) 

ان نکلنے والے مالیکیولوں میں پروستاگلینڈس، بریڈیکننس اور لییوکوٹرائینس جو درد اور سوزش کا باعث بنتے ہیں۔   (Kidd et.al., 2001)

یہ قابل ذکر ہے کہ میڈیکل ادویات جیسا کہ NSAIDS میں صرف پروسٹاگلینڈن کے خلاف میکانزم ہے اور دوسرے مالیکیولوں اور علاج سوزشی حصہ پر بے اثر رہتے ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عارضی کمی کیوں ہوتی ہے اور NSAIDS کے استعمال سے درد واقع ہونے میں مکمل کمی کیوں نہیں ہوتی۔ مزید یہ کہ NSAIDS کے مضر اثرات ہوتے ہیں جو سوزش کو بذات خود مزید الجھاتے ہیں۔ یہ معدے سے خون کا اخراج کا باعث ہوسکتے ہیں جو السر بن سکتا ہے یا وہ گردے خراب کرسکتے ہیں اورکئی دوسرے مضراثرات ہوتے ہیں۔

تو یہ ہمیں اکساتا ہے کہ ہم میڈیکل ادویات کا محفوظ اور مزید مؤثر طریقہ ڈھونڈیں۔ بالکل اسی طرح ہم  اللہ تعالٰی کی مخلوق میں دریافت کرتے ہیں۔ مقامی زیتون کے تیل میں تلسی سے نکالا ہوا تیل اور سیب کے سرکے میں تلسی کا آبی عرق کامیاب متبادل ہے اور قدرتی اشیاء ہیں جو آرتھرائیٹس کے مسائل میں مفید ہے، ہم کیوں انہیں تجویز کررہے ہیں؟

حالیہ طبی تحقیق جو دی جرنل آف فارماکوگنوسی اینڈ فائیٹو کیمیسٹری میں 2013 میں شائع ہوئ ہے جو ثابت کرتی ہے کہ تلسی سے نکالا ہوا تیل سوزش کے خلاف جوڑوں کی سوزش اور درد کو کم کرنے اور ختم کرنے پر کام کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے خاص کر جو سوزش کی سوجن کے باعث ہو ۔(Phadtare, 2013) 

دوسری تحقیق جو دی امریکن جرنل آف چائنیز میڈیسن میں 2013 میں شائع ہوئ تھی جو تلسی کے اثرات کو بطور سوزش کے خلاف دیکھاتی ہے جو صفت ہوسکتی ہیں دو لازمی اجزاء میں تلسی کی خصوصیات، جن کے نام ہیں: لینولول اور سائنول ، جو ورم اور سوجن کی کمی میں مدد دیتے ہیں۔(Yamada, 2013) 

"جب سے ہم اپنے متوازن غذائی نظام پر یقین کررہے ہیں کہ کسی ایک چیز کا علاج کافی نہیں ہے باہمی تعاون کی حقیقت کی وجہ سے جسے ہم نے قرآن پاک سے دریافت کیا، جہاں تمام عبارتیں اور آیات میں غذا اور پینے کا ذکر جمع  میں اور باہمی تعاون سے کیا گیا ہے نہ کہ واحد میں۔ جب کہ ہماری معیادی بیماریوں کا میکانزم تبدیل ہوتا ہے، اسے مختلف مرکبات ، غذائیں اور میکانزم میں ہونا چاہئیے، جو بیماریوں کے میکانزمز کے خلاف مدافعانہ عمل کرتے ہیں۔اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن پاک میں کسی ایک غذا کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ انکا  ذکر گروہوں میں کیا گیا اور اس میں میڈیکل کے باہمی تعاون کے اصول کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے۔ پھر ہم کیوں زیتون کے تیل اور سیب کے سرکے میں جڑی بوٹیوں کا عرق شامل کرتے ہیں؟ اس کے پیچھے قرآن پاک کی کیا حکمت پوشیدہ ہے

ہماری مہارت اور تجربات کی بنیاد پر جو ہم نے قرآن کے باہمی تعاون کے اصول کے ذریعے اپنا کرحاصل کی، ہم تجویز کرتے ہیں کہ پاک مقامی زیتون کے تیل میں تلسی کا عرق کیوں کہ زیتون کا تیل سوزش کے خلاف اثر اور آرتھرئٹس کے مسائل میں مفید ہے۔ اس کا اثر زیتون کے تیل میں مختلف اجزاء کی موجودگی سے منسلٖک ہے جس کا سوزش مخالف اثر ہے جیسے فینولک مرکبات اور ٹربائنز جو سائکلوآکسی جنیسس پر کام کرتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پروستاگلانڈین سینتھاسس میں خامروں (انزائمس) کی رکاوٹ پر کام کرتے ہیں۔ یہ فعال اجزاء اولےروپین اگلیکون، اولیانولیک ایسڈ اور ایری تھروڈائیول ہیں۔  (Fezai et.al., 2013)


ایک اور تحقیق جو امریکن جرنل فور کلینیکل نیوٹریشن 1999 میں شائع ہوئ،  جس میں زیتون کے تیل کے استعمال اور ریماٹوئیڈ آرتھرائیٹس کی نشونما کے خطرے کے درمیان الٹے تعلق کو دیکھایا گیا ، زیادہ زیتون کے تیل کا استعمال ریماٹوئیڈ آرتھرائیٹس کا خطرہ اسی قدر کم کرتا ہے ۔(Linos, 1999) 

دوسری طرف ہم قدرتی سیب کے سرکے میں تلسی کےآبی عرق کے استعمال کو تجویز کرتے ہیں۔ ایک تحقیق جو ایرانین جرنل آف فارماسیوٹیکل ریسرچ میں 2010 میں شائع ہوئ جو دیکھاتیِ ہے کہ سیب کا سرکہ سوزش کے خلاف اور اینالیجیسک  کردار ادا کرتا ہے۔(Moallem, 2010) 

سیب کا سرکہ پیکٹن پر مشتمل ہوتا ہے جو زہریلے مادوں اور ایسڈز کو جزب کرنے میں مدد دیتا ہے جو سوزش کا باعث ہوتے ہیں اور انہیں جسم سے خارج کرتا ہے۔ عام طور پر جسم میں ایسڈز کا اجتماع جیسے یورک ایسڈ اہم ہے جو آرتھرائیٹس کا باعث بنتا ہے۔ یورک ایسڈ جوڑوں میں آبی مالیکیولوں کے درمیان کرسٹل کی صورت میں جمع ہو جاتا ہے اور  سوزش، درد اور اکڑن کا باعث بنتا ہے ۔(Matonis, et al, 2013) 



References

Baer, A. N. Joint pain and sjögren’s syndrome.


Fezai, M., Senovilla, L., Jemaà, M. & Ben-Attia, M. 2013. Analgesic, anti-inflammatory and anticancer activities of extra virgin olive oil. Journal of lipids, 2013.


Kidd, B. & Urban, L. 2001. Mechanisms of inflammatory pain. British journal of anaesthesia,87, 3-11.


Linos, A., Kaklamani, V. G., Kaklamani, E., Koumantaki, Y., Giziaki, E., Papazoglou, S. & Mantzoros, C. S. 1999. Dietary factors in relation to rheumatoid arthritis: A role for olive oil and cooked vegetables? The American journal of clinical nutrition, 70, 1077-1082


Matonis, J. Apple cider vinegar benefits & cures: For acv weight loss, arthritis, detox, acid reflux, Paul Beaudette.


Moallem, S. & Barahoyee, A. 2010. Evaluation of acute and chronic anti-nociceptive and anti-inflammatory effects of apple cider vinegar. Iranian journal of pharmaceutical research, 57-57.


Phadtare, S., Pandit, R., Shinde, V. & Mahadik, K. 2013. Comparative phytochemical and pharmacological evaluations of two varieties of ocimum basilicum for antiarthritic activity. Journal of Pharmacognosy and Phytochemistry, 2.


Yamada, A. N., Grespan, R., Yamada, Á. T., Silva, E. L., Silva-Filho, S. E., Damião, M. J., De Oliveira Dalalio, M. M., Bersani-Amado, C. A. & Cuman, R. K. N. 2013. Anti-inflammatory activity of ocimum americanum l. Essential oil in experimental model of zymosan-induced arthritis. The American journal of Chinese medicine, 41, 913-926.





videos balancecure

اسے دیں



ہمارے خبری خطوط کی تائید کریں


تبصرے

کوئی تبصرے نہیں

تبصرہ شامل کریں

Made with by Tashfier

loading gif
feedback