• الأردن: 0096278140993 - 00962790633919, الإمارات: 00971564999475 - 00971501299947 - 00971564880709
  • الجزائر: 0549996833, تونس: 0021671805607, بريطانيا: 00447517362128 - 00447519398225 - 00447519398239
  • تركيا: 0095539440472, أمريكا: 0017736162627 - 0017735728151 - 0018472850055

دنیا کی سب سے بڑی سائنسی دستاویزی صحت کی ویب سائٹ آپ کے خاندان کی خوشی اور صحت کے لئے، سائنس اور ایمان کے ساتھ ہم توازن کرتے ہیں

93794613

زیتون کے تیل اور سیب کے سرکے میں شامل لونگ سے دانتوں کے درد میں زبردست کمی

زیتون کے تیل اور سیب کے سرکے میں شامل لونگ سے دانتوں کے درد میں زبردست کمی



زیتون کے تیل اور سیب کے سرکے میں شامل لونگ سے دانتوں کے درد میں زبردست کمی

"کیا آپ مسوڑھوں اور دانتوں کے درد میں مبتلا ہوئے  ہیں اور کسی ماہر دندان ساز کے پاس گئے ہیں؟  

ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس اتنے پیسے اور وقت نہ ہو اور آپ کو فوری اور مؤثر حل کی ضرورت ہو؟ 

کیا آپ سانسوں میں گندی بو کی وجہ سے شرمندہ ہوئے ہیں؟ 

ہم آپ کو زیتون کے تیل  اور سیب کے سرکے میں لونگ کے عرق کی تجویز دیتے ہیں۔

لونگ کا جڑی بوٹی کا عرق  آبی عرق اور چکنے عرق پرمشتمل ہوتا ہے ۔لونگ کے اصل اجزاء اور عناصر پانی  اور تیل میں حل ہوتے ہیں۔ اسی لیے آبی اور چکنے عرقیات  دونوں کو ملا کر تمام فعال لونگ کے اجزائے ترکیبی فراہم کرتا ہے۔پس متوازی جڑی بوٹیوں کے اجزاء اور عناصر دونوں ساتھ ہوتے ہیں۔

لونگ جڑی بوٹی خوشبو دار پودوں میں سے ایک ہے جو اصل میں گلابی درخت کے پھولوں سے آتا ہے اور لونگ دیکھنے میں ناخنوں کی طرح کی ہوتے ہیں جن کا جسم اور سر بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ 

یہ ویسی ہی لونگ ہے جو ہم اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں حالانکہ ہم ان کے تمام بڑے فائدوں سے پوری طرح سے آگاہ نہیں ہیں۔اس کے اہم فائدوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ مسوڑھوں اور دانت کے دردوں میں کمی پر اثر ڈالتی ہیں۔ "

۔اگر آپ مسوڑھوں اور دانت کے درد میں مبتلا ہیں اور فوری ماہر دندان ساز تک نہیں پہنچ سکتے  تو پھر اضافی پاک زیتون کے تیل میں یا سیب کے سرکے میں لونگ کا عرق  پروسٹاگلیڈن کی پیداوار کو روک کر درد کو سن کرنے میں اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ پروسٹاگلینڈن کیمیائی عناصر ہیں جو متاثرہ ٹشوز پر دوران سوزش پیدا ہوتے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق جو انٹرنیشنل جرنل آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسی نے 2014 میں شائع کی تھی۔ (Mittal et.al., 2014)

ایک دوسری تحقیق جو ایویسینا جرنل آف فائرومیڈیسائن میں شائع ہوئ جس میں  لونگ کے عرق کا چوہوں پر سن کرنے کا اثر اور  اور بے حسی کا اثر  دیکھایا گیا۔ یہ سمجھا جاتا  ہے کہ لونگ  درد میں کمی کے لئے اپنی صلاحیت سے جسم میں مارفن رسیپٹر پر مرکزی کام کرتی ہے (Kamkar Asl et.al., 2013) 

2014 میں ایک مطالعہ دی ایشین پیسیفک جرنل آف ٹروپیکل بائیو میڈیسن شائع ہوا تھا جو دیکھاتا ہے دونوں آبی اور چکنے عرق مشتمل ہوتے ہیں ایک قدرتی شے میں جسے  یوگینول کہتے ہیں جو ایک کیمیائی شے ہے جو بڑے پیمانے پر بطور اینیستھیٹک اور اینال جیسک میں  خاص طور پر دندان سازی کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ لونگوں کا تیل خاص طور پردانت کے درد کے مسئلے میں درد سے آرام پہنچانے میں نمایاں فائدے فراہم کرتا ہے۔  (Cortés-Rojas et.al., 2014)  

یہ دانت کے درد پر لونگ کے تیل کے انال جیسک اثر  کی تصدیق کرتا ہے جو ایک مطالعے انٹرنیشنل جنرل آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسس میں  2014 میں شائع ہوا ۔(Mittal et.al., 2014) 


"قرآنی عبارات کے لئے ہمارے فہم کی بنیاد پر ہم اپنے متوازن غذائی نظام پر یقین کرتے ہیں کہ کسی ایک چیز سے علاج کافی نہیں ہے  یہ سمجھنے کے بعد کہ جوجمع میں باہمی تعاون کا اصول کہلاتا ہے۔ قرآن پاک کی عبارات  اور آیات میں غذا اور پینے کا ذکر جوڑوں میں ساتھ آیا ہے۔ تو ان کا ہمیشہ عبارت میں ساتھ ذکر کیا ہے اور کبھی انفرادی طور پر نہیں کیا گیاہے ۔ جب کہ معیادی بیماریوں کے کئی  میکانزم ہیں، اس لئے ضروری تھا کہ مختلف غذاؤ ں کو استعمال کیا جائے جو بدلتے ڈھانچے کے ساتھ اجزاء سے بھرپور ہو ں اور میکانزم کے تمام مختلف انسدادی عمل کے لئے  اور ممکنہ بیماریوں کےمیکانزم پر۔ ہم نے عمل کرکے ادویات میں باہمی تعاون  کی تصدیق کی ہے ۔

ہماری مہارت اور تجربات کی بنیاد پر جو ہم نے قرآن کے باہمی تعاون کے اصول کے ذریعے اپنا کر حاصل کی، ہم تجویز کرتے ہیں کہ دانت کے درد میں کمی کے لئے زیتون کے تیل میں لونگ کا عرق استعمال کریں۔ جیسا کہ ایک مطالعے جرنل آف فوڈ ایگریکلچرل اینڈ اینوائرمنٹ میں  جو 2010 میں شائع ہوا تھا    وہ بتاتا ہے کہ زیتون کا تیل درد کو کم کرنے میں بطور انال جیسک کام کرتا ہے۔ عمل کا طریقہ دیکھاتا ہے کہ لونگ کے عرق کی صلاحیت پروسٹاگلینڈن کو بننے سے روکتی ہے  اور لونگ کا خاص طریقے سے باہمی تعاون کے اثر کے ذریعے۔ (Haloui et.al., 2010)

ہم سیب کے سرکے میں لونگ کے عرق کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک مطالعہ جو چوہوں پر کیا گیا تھا اور آرچیوز آف فارماسیوٹیکل ریسرچ  میں 2008 میں شائع ہوا تھا ظاہر کرتا ہے کہ سیب کے سرکے میں فائی ٹوکیمیکل مرکب کیورسیٹن ہوتا ہے جو انال جیسک خصوصیات کا ایک پولی فینول  ہے۔ (Filho et.al., 2008)

دانت درد کی صورت میں ہم تجویز کرتے ہیں کہ زیتون کے تیل میں لونگ کا عرق درد والی جگہ پر مسوڑھے پر نرمی سے مساج کرتے ہوئے لگائیں۔ لونگ کے تیل کا عرق اس مساج سے اس پر جذب ہوجاتا ہے خاص طور پر 3-5 منٹ تک مساج سے اور یہ مساج ہر 15 منٹ کے بعد دہرائیں جب تک کہ درد سے آرام نہ مل جائے۔ یہ ممکن ہے کہ سرکے میں لونگ کا آبی عرق ایک چمچ لونگ سرکے کو ایک پیالا پانی میں شامل کریں اور منہ میں یہ پانی ڈال کر 3 منٹ تک مسوڑھوں کا نرمی سے مساج کے ساتھ کلی کریں۔ یہ بھی درد میں کمی میں مدد دے گا۔ آپ اس عمل کو کئی بار دہرا سکتے ہیں جب تک کہ آپ ماہر دندان ساز کے پاس جانے کے قابل نہ ہوجائیں۔ لیکن جب بچوں کو لونگ کا عرق استعمال کرائیں تو احتیاط کریں۔


References:

Cortés-Rojas, D. F., De Souza, C. R. F. & Oliveira, W. P. 2014. Clove (syzygium aromaticum): A precious spice. Asian Pacific Journal of Tropical Biomedicine, 4, 90-96.


Filho, A. W., Filho, V. C., Olinger, L. & De Souza, M. M. 2008. Quercetin: Further investigation of its antinociceptive properties and mechanisms of action. Archives of Pharmacal Research, 31, 713-721.


Haloui, E., Marzouk, Z., Marzouk, B., Bouftira, I., Bouraoui, A. & Fenina, N. 2010. Pharmacological activities and chemical composition of the olea europaea l. Leaf essential oils from tunisia. Journal of Food, Agriculture and Environment, 8, 204-208.


Kamkar Asl, M., Nazariborun, A. & Hosseini, M. 2013. Analgesic effect of the aqueous and ethanolic extracts of clove. Avicenna Journal of Phytomedicine, 3, 186-192.


Mittal, M., Gupta, N., Parashar, P., Mehra, V. & Khatri, M. 2014. Phytochemical evaluation and pharmacological activity of syzygium aromaticum: A comprehensive review. International Journal of Pharmacy and Pharmaceutical Sciences, 6, 67-72. 




videos balancecure


اسے دیں



ہمارے خبری خطوط کی تائید کریں


تبصرے

کوئی تبصرے نہیں

تبصرہ شامل کریں

Made with by Tashfier

loading gif
feedback